Design a site like this with WordPress.com
Get started

بیویوں کی چند بنیادی ذمہ داریاں🟢 اپنی عزت کی حفاظت کرنا۔🟢 خاوند کو خوش کرنے کیلئے سجنا سنورنا۔🟢 خاوند کا حکم ماننا ( لیکن ذہن میں رہے کہ اگر خاوند کا حکم خلاف شریعت ہو تو ماننا جائز نہیں)🟢 خاوند کی دلچسپیوں کا خیال رکھنا، گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرنا۔🟢 خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا۔رسول ﷺ سے سوال کیا گیا کہأَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ قَالَ الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ۔( سنن نسائی۔ 3233)کون سی عورت بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا :’’ وہ عورت کہ جب خاوند اسے دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے ۔ اور جب اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور اپنے نفس اور مال میں اس کی مخالفت نہ کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہو ۔‘‘اگر عورت شوہر کی اطاعت فرمانبرداری کے بجائے نافرمانی و سرکشی کا رویہ اختیار کرے تو ظاہر ہے کہ اس کے نتیجہ میں پہلے کشمکش اور پھر خانہ جنگی ہو گی جو دونوں کی دینی و دنیوی بربادی کا باعث ہو گی۔ اس لئے رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو شوہروں کی اطاعت و فرمانبرداری اور رضا جوئی کی تاکید بھی فرمائی ہے، اور اس کا عظیم اجر و ثواب بیان فرما کر ترغیب بھی دی ہے۔عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الجَنَّةَ. (رواه الترمذى) (معارف الحدیث۔ 1423)حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: جو عورت اس حالت میں دنیا سے جائے کہ اس کا شوہر اس سے راضی اور خوش ہو تو وہ جنت میں جائے گی۔ (جامع ترمذی)

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: