Design a site like this with WordPress.com
Get started

کردار کا جادو

ایک سبق آموذ واقعہ

کسی انسان کو متاثر کرنے کیلئے کردار کا بہتر ہونا ہے کافی ہے ، تقاریر اور تحریر سے تو آپ لوگوں کو وقتی طور پر اپنا گرویدہ بنا تو سکتے ہو مگر حسن کردار سے آپ ان کے جسموں کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں کو بھی مسخر کروگے۔ اخلاق انسان کا بہترین زیور ہے اور ایسا زیود جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ اسی لئے تو رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا
(رواه ابو داؤد والدارمى)

ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہیں۔ (رواہ ابو داؤد والدارمی)
مطلب یہ ہے کہ ایمان اور اخلاق میں ایسی نسبت ہے کہ جس کا ایمان کامل ہو گا، اُس کے اخلاق لازماً بہت اچھے ہوں گے اور علیٰ ہذا جس کے اخلاق بہت اچھے ہوں گے اُس کا ایمان بھی بہت کامل ہو گا۔ واضح رہے کہ ایمان کے بغیر اخلاق بلکہ کسی عمل کا حتی کے عبادات کا بھی کوئی اعتبار نہیں ٰ ہے۔ ہر عمل اور ہر نیکی کے لیے ایمان بمنزلہ رُوح اور جان کے ہے، اس لئے اگر کسی شخصیت میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کے بغیر اخلاق نظر آئے تو وہ حقیقی اخلاق نہیں ہے، بلکہ اخلاق کی صورت ہے، اس لئے اللہ کے یہاں اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ (معارف الحدیث)
یہ قریباً 15سال پہلے کی بات ہے کہ میں ایک سونار کی دکان پر ملازم تھا اور ایک دن وہاں تحریک اسلامی سے وابستہ ایک فرد سونے کے زیورات خریدنے آیا جس کو میں اچھی طرح سے جانتا تھا، سونا خریدنے کے بعد اس کے پاس پیسے کم پڑ گئے اس کے پاس جتنے پیسے تھا وہ اس نے دئے اور باقی پیسے کل نو بجے دینے کا وعدہ کیا اور اس نے زیورات بھی اپنے ساتھ نہیں لئے بلکہ کل مکمل رقم دینے کے بعد اس نے زیورات لینے کا ہم سے وعدہ کیا ، میرا دل چاہتا تھا یہ لوگ زیورات اپنے ساتھ ہی لے جائے مگر ایک ملازم کی حیثیت میں دکان مالک سے کہہ نہ سکا۔ جونہی وہ دکان سے نکلے بارشں بھی ہورہی تھی تو دکان مالک نے مجھے کہا کہ اگر آپ ان کو جانتے ہو تو ان کو زیورات اپنے ساتھ ہی لے جانے کا بولا ہوتا اور باقی پیسے تو وہ کل دینے ہی والا ہے ، دکان مالک نے میرے دل کی بات کہی اور میں دکان سے باہر نکلا اور ان کو ہنومان مندر سے واپس بلا کر ان کے ہاتھ زیورات تھما دیا ۔
اگلی صبح ابھی نو بجنے میں پانچ منٹ باقی تھے وہ بقایا رقم دینے کیلئے دکان پر پہنچ گیا اور حساب برابر کیا۔
دکان مالک پر اس کے معاملات کا خاصا اثر پڑھ گیا اور اس نے مجھے اس فرد کے بارے میں تفصیلات پوچھی۔ تو میں نے تعارف دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہے اور یہ بات سنتے ہی اس کا دل میں جماعت اسلامی کیلئے حسن ظن پیدا ہوا اور ساتھ ہی میں نے اسے پھر تفہیم القرآن کے بارے میں مختصر تعارف دیا۔
میں نے بہت ساری کتابیں اس دکان پر پڑھی ہے اور مطالعہ کی عادت بھی مجھے اسی دکان پر ہوئی اور دکان مالک میری اچھی سے قدر کرتا تھا وہ ایک نیک دل انسان ہے اور میں آج بھی کم از کم ہفتے میں ایک دن اس کے پاس جاتا ہوں ۔
الغرض اچھے اخلاق اور بہترین معاملات سے ہم پتھروں کو پگھلا سکتے ہیں۔
اس وقت ہمارے پاس معلومات کا خزانہ ہے تقریر بھی ہم بہترین انداز میں کرتے ہیں مگر جس چیز کی کمی ہے وہ ہے حسن کردار ۔
رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔
إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَاتِ قَائِمِ اللَّيْلِ ، صَائِمِ النَّهَارِ ” (رواه ابو داؤد)
صاحب ایمان بندہ اچھے اخلاق سے اُن لوگوں کا درجہ حاصل کر لیتا ہے جو رات بھر نفلی نمازیں پڑھتے ہوں، اور دن کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہوں۔ (ابو داؤد)

مطلب یہ ہے کہ اللہ کے جس بندہ کا حال یہ ہو کہ وہ عقیدہ اور عمل کے لحاظ سے سچا مؤمن ہو، اور ساتھ ہی اس کو حسن اخلاق کی دولت بھی نصیب ہو، تو اگرچہ وہ رات کو زیادہ نفلیں نہ پڑھتا ہو، اور کثرت سے نفلی روزے نہ رکھتا ہو، لیکن پھر بھی وہ اپنے حسن اخلاق کی وجہ سے ان شب بیداروں عبادت گذاروں کا درجہ پا لے گا جو قائل اللیل اور صائم النہار ہوں یعنی جو راتیں نفلوں میں کاٹتے ہوں اور دن کو عموماً روزہ رکھتے ہوں۔ (معارف الحدیث)
ایک اور حدیث پاک میں رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنے بعثت کا مقصد بھی بیان کیا کہ میں اخلاقی خوبیوں کو کمال تک پہنچاؤں ۔
مسلمانوں اس وقت اگر بگاڈ کے شکار ہے تو اسکی وجہ عبادات میں کوتاہی نہیں بلکہ معاملات میں کوتاہی ہے۔ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے معاملات کو اتنی اہمیت دی کہ ہجرت سے پہلے اپنے بستر مبارک پر حضرت علی رض کو سلایا تاکہ امانتیں اصل حق دار واپس کریں۔
ہمیں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات میں نکھار لانا چاہے تاکہ اسلام پھیلنے میں ہمارا کردار ایک موثر ہتھیار ثابت ہوجائے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: