چار غافل۔۔۔۔بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم1: مجھے تعجب ہے اس پر جو غم سے آزمایا گیا اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہےلا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمينالٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا(الأنبياء 21:87)کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایافاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغمتو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں2: مجھے تعجب ہے اس پر جو بیماری سے آزمایا گیا کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہےربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحميناے میرے رب مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے(الأنبياء 21:83)کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟اللہ نے فرمایا ہےفاستجبنا له وكشفنا ما به من ضرتو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا3: مجھے تعجب ہے اس پر جو خوف سے آزمایا گیا کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہےحسبنا الله ونعم الوكيلہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے(سورة آل عمران 3:173)کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟اللہ فرماتا ہےفانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے انہیں کوئی برائی نہ پہنچی4: مجھے تعجب ہے اس پر جو لوگوں کے مکر سے آزمایا گیا کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہےوَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِمیں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے(غافر 40:44)کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟اس پر اللہ نے فرمایافوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكرواپس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں